مختلف شہروں میں حادثے، میاں بیوی سمیت 6افراد جاں بحق

مختلف شہروں میں حادثے، میاں بیوی سمیت 6افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         ملتان،  دائرہ دین پناہ،حاصل پور،کوٹ ادو، رحیم یارخان(وقائع نگار،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)ویڈا بس اور مزدا ڈالہ میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق یوگیا۔واقعہ شجاعباد کے علاقہ سکندرآباد میں پیش آیا۔ریسکیو کے مطابق پولیس چیک پوسٹ کے قریب ایک مزدا ڈالہ پیچھے سے آکر ویڈا بس سے جاٹکرایا جس مین سوار 20 سالہ عدیل موقع پر جان بحق ہو گیا۔اسکی لاش کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

گیا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کا روائی شروع کردی ہے شادن لُنڈ کی کالا کالونی کا رہائشی قادر خان اپنی اہلیہ اللہ بچائی کے ہمراہ  موٹر سائیکل پرکوٹ ادو جا رہا تھا کہ تونسہ موڑ کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر میاں بیوی دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچا دیا ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاپولیس نے ٹرالر کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔70فتح کے قریب دو موٹر سائیکل سوار گھر واپس جا رہیں تھے کہ راستے میں ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر اگیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شبیر احمد ولد عبدالرشید محمد نثار ولد محمد نذیر موقع پر ہلاک ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر مرنے والے افراد کی ٹریٹمنٹ کی اور مرنے والوں کو گھر پہنچایا۔ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا،   خانپور کا رہائشی 30 سالہ امتیاز اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔