مہنگائی مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، چھاپے، جرمانے

      مہنگائی مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، چھاپے، جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے حکم پر مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیاہے، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسی رضا کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کی ہدایت پرگزشتہ روز سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شبیر احمد گشکوری نے علی الصبح کوٹ ادو شہر میں چھاپے مارے اور سرکاری ریٹ سے زائد ریٹ وصول کرنے پر 2قصابوں مدینہ  چوک  میں تھہیم گوشت فروش کے صفدر نذیر اور بخاری روڈ پر نوید گو شت فروش کے محمد نوید کو گوشت ساڑھے 4سو روپے کلو کی بجائے 600روپے فی کلو(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 فروخت کرنے پر ان پر مجموعی طور پر25سو روپے جرمانہ جبکہ دال چنا  مہنگی فروخت کرنے پر 3دوکانداروں مویشی منڈی روڈ  شاہ جی سپر صتور،مہر کریانہ سٹور اور قاری کریانہ سٹور کے دوکانداروں خاور شاہ،شہزاد کھیڑا اور ارشاد انصاری کو مجموعی طور پر 4ہزار روپے جرمانہ کردیا،اس موقع پرانہوں نے کہا کہ زائد قیمت پر گوشت بیچنے والے قصابوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،گوشت کے سرکاری ریٹ جو مقرر ہیں قصاب انہیں پر فروخت کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،اس موقع پر انہوں نے قصابوں سمیت  دوکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہ حفظان صحت کے اصولوں اور ضلعی انتظامیہ کے مقررکردہ قواعدو ضوابط کے مطابق عوام کو گوشت فراہم کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جرمانے