حمزہ شہباز سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال

حمزہ شہباز سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر و سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی ضلعی صدر مسلم لیگ ن حاجی بلیغ الرحمن کھوکھر,جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن رانا ساجد اقبال,شاہد رشید ایڈووکیٹ,حیات محمد خلجی, پنجاب یوتھ ونگ کے نائب صدر عمران غوری،مبین قریشی,مستری محمد سلیم,  چوہدری بشارت علی,اور (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

شیخ محمد رفیق بھی ان کے ہمراہ تھے.اس موقع پر اہم قومی, سیاسی و جماعتی امور ہر تبادلہ خیال کیا گیا حمزہ شہباز نے کہا کہ نیازی سرکار نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے عوام کومہنگائی کی چکی میں پسا جارہا ہے مسلم لیگ ن کو نیازی سرکار کی معاشی غنڈا گردی اور آئی ایم ایف کی غلامی میں اپنے ہی عوام سے روا رکھی جانے والی زیادتیوں بارے آواز بلند کرنا ہوگی اور عوام کو اس عذاب حکومت سے چھٹکارا دلانے کے لئے احتجاج میں شریک کرنا ہوگا.انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس نااہل اور نالائق ٹولے سے جان چھوٹنے والی ہے مسلم لیگ ن عوام کو ریلیف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی..انہوں نے کہا کہ عوام سے  قریبی رابطہ رکھا جائیاور نالائق حکمرانوں کی لوٹ مارکے بارے میں انہیں آگاہی دی جائے.
حمزہ شہباز