دکانداروں کو جرمانے، پولٹری ایسوسی ایشن احتجاج کیلئے تیار

  دکانداروں کو جرمانے، پولٹری ایسوسی ایشن احتجاج کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نیوز رپورٹر)پولٹری سپلائرز ایسوسی ایشن ملتان کے چیئرمین رانا وحید، صدر شیخ سجاد کی زیر صدارت پولٹری ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کیخلاف شدید تشویش کا اظہار اور جلد احتجاج کی کال بھی دینے کا فیصلہ کیا  رانا وحید نے کہاہے کہ فارمز سے مہنگے داموں خرید کر مقررہ سرکاری ریٹ پر برائلر گوشت فروخت کر رہے ہیں اس کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی خواجہ عمیر محمود پولٹری سپلائرز پر مہنگاگوشت فروخت کرنے کا الزام لگا کر غریب دکانداروں کو بلاوجہ فی کس دس ہزار بھاری جرمانے عائد کرکے گرفتاریاں ڈال رہے (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

ہیں بعدازاں جرمانہ کرتے فوٹیج سوشل میڈیا پر ڈال کر ہماری ساکھ کو خراب کیا جارہا ہے جو پولٹری سپلائرز کا معاشی ومعاشرتی قتل کے مترادف ہے. ان خیالات کااظہار انہوں نے پولٹری سپلائرز کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہاکہ ایک دکاندار صرف دس ہزار روپے کا ہی مال اٹھاکر مقررہ سرکاری ریٹ پر فروخت کرے گا تو گزراوقات کیسے کرے گا جب بلاوجہ دس ہزار روپے کے جرمانے عائد اور بعدازاں حوالات میں ڈالا جائے تو اس سے بڑی ناانصافی اور کیا ہوگی؟ انہوں نے وزیراعلی پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساتھ پنجاب، کمشنر ملتان ریجن، ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کیاکہ پولٹری سپلائرز کا معاشی قتل بند کیاجائے اگر اے سی سٹی ملتان نے پولٹری برائلرز دکانداروں کیخلاف انتقامی کاروائیاں بند نہ کیں تو پولٹری سپلائرز ایسوسی ایشن ملتان کچہری چوک پر دھرنا دینے پر مجبور ہوگی اور پرانا شجاع آباد روڈ کو احتجاجا بلاک کردیا جائے گا. پولٹری سپلائرز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر شیخ سجاد، چیئرمین رانا وحید، شیخ اکمل، رانا طارق، چوہدری عامر, محمد ایوب, نعیم قریشی, اسلام شاہ، سنی جانگلہ، چوہدری خلیل، شیخ سلمان، ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔
احتجاج