کرونا ویکسی نیشن، صوبہ بھر میں مزید 14ہزار سنٹرز بنانے کافیصلہ 

  کرونا ویکسی نیشن، صوبہ بھر میں مزید 14ہزار سنٹرز بنانے کافیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      ملتان خانیوال (وقائع نگار،نمائندہ پاکستان)محکمہ صحت پنجاب ملتان سمیت صوبہ بھر میں آج (25 اکتوبر) سے ویکسی نیشن کی سب سے بڑی ریڈ مہم (RED) شروع کر رہی ہے۔جس کے بعد پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریڈ (RED)ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کا ٹاسک دیا ہے ریڈ ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبہ بھرمیں مزید 14ہزارنئے ویکسی نیشن(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 سنٹرزقائم کئے جائیں گے جبکہ مہم کے دوران 12ہزار سے زائدٹیمیں ہرمحلے اور گاں میں جاکرویکسی نیشن کا اہتمام کریں گی۔منتخب نمائندگان اور سماجی کارکنان گھر گھر جاکر ویکسی نیشن مہم کوکامیاب بنائیں گے۔حکومت کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس اب تک پنجاب میں 12ہزار8سوسے زائد قیمتی جانیں نگل چکاہے۔کم ویکسی نیشن والے اضلاع کو REDمہم کے دوران کارکردگی بہترکرنے کا نادر موقع دیا جا رہا ہے حکومت کا مزید کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسینیٹ کرنے کے بعد ہم لاک ڈانز سے بچ سکتے ہیں۔ امیدہے زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرکے ہم معمول کی زندگی کی جانب تیزی سے بڑھیں گے۔نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 928 تک برقرار رہی ہے۔ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،یوں یکم اپریل 2020 سے 24 اکتوبر 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 928 ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 07 ہو گئی ہے جن میں سے 03مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے,جبکہ کورونا کے شبہ میں 35 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 8ہزار 215 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 928 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر کورونا مریضوں کے لئے مختص 68 وینٹی لیٹرز میں سے 35 وینٹی لیٹر خالی ہیں۔حکومت نے آج 25اکتوبر سے گھر گھر کرونا ویکسین مہم شروع کرنے کا عندیہ دیدیا ہے یہ مہم 12نومبر تک جاری رہے گی جس میں مختلف ٹیمیں گھر گھر جاکر کرونا ویکسین لگائینگی اس سلسلہ میں انتظامیہ نے پولیو ورکر ٹیموں کو طلب کرلیا حکومت نے گھر گھر مہم میں 100فیصد ویکسی نیشن کا ٹارگٹ دیا ہے جس کو پورا کرنے کیلئے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہے۔