پاکستان کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا، زوار حسین وڑائچ

 پاکستان کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا، زوار حسین وڑائچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان  (اے پی پی) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کہاہے کہ 
(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

پاکستان کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا، ملک بھر میں 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے وڑائچ نے کہا کہ کشمیری عوام کو بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں غیر انسانی بربریت کا سامنا ہے مگر وہ آزادی کے حصول کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر لوگوں کی طرح حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جس پر دنیا کو سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت اور دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اس مسئلے کو اٹھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔زوار وڑائچ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر زیر بحث ہے اور 27 اکتوبر کو ملک بھر میں یوم سیاہ کے طور منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں کشمیر کے شہداکو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنے مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
زوار حسین