ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم تبدیل  

ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم تبدیل  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  میلسی (نامہ نگار)ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔شہریوں نے کوٹ جرسی سویٹر جرابیں دستانے ٹوپی اور دیگر سردی کے پہناووں کے لیے لنڈے بازاروں کا عام مارکیٹ میں خریداری کی سکت نہ ہونے کی وجہ سے رخ کیا مگر وہاں بھی ریٹ اونچی سطح پر جا پہنچے اور گذشتہ سال کی نسبت20 سے 30 فیصد اضافے کی بنا پر شہریوں کی مالی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا۔ادھر لنڈا بازار کے مستقل(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 دوکانداروں کا دعوی ہے کہ مہنگائی کی لہر نے دیگر شعبوں کی طرح اس کاروبار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے 50 اور 100پیس دینے والی گانٹھ پہلے سے 30 فیصد مہنگی مل رہی ہے کرائے بھی بڑھ چکے ہیں ہم مہنگاء نہیِ کررہے پشاور کی مارکیٹوں میں فی گانٹھ قیمت میں اضافہ اس کی وجہ ہے #
موسم تبدیل