شجاع آباد:رکشہ ڈرائیور کی زبردست  پٹائی،پولیس کارروائی شروع

    شجاع آباد:رکشہ ڈرائیور کی زبردست  پٹائی،پولیس کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (وقائع نگار)شجاع آباد کے علاقے میں شہریوں نے سکول بچیوں  کو ہراساں کرنے پر رکشہ ڈرائیور کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا۔بال کاٹ کر منہ کالا کیا۔اور جوتوں کے ہار پہنا کر بازار کے چکر لگوائے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں محمد(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 آصف ولد یوسف کمہار جو کہ رکشہ ڈرائیور ہے۔جو شجاع آباد کے مختلف سکولوں کی طالبات کو صبح سویرے گھروں سے اٹھا کر چھوڑتا ہے۔جب رکشہ ڈرائیور نے  گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک آر ایس شجاع آباد کی لڑکیوں کو ڈراپ کیا۔تو اس  دوران اس نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک آر ایس شجاع آباد کی لڑکیوں کو ہراساں کیا۔ جس پر  خالد طیش میں آگیا۔اور گتھم گتھا ہوگئے۔شور شرابہ پر مقامی لوگوں نے آکر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، بال کاٹے، اس کا چہرہ کالا کیا، اور اسے جوتے پہنا کر گلیوں کے چکر لگوائے ۔جبکہ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
پٹائی