سریے، سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ملک میں سریے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ھیں گذشتہ 6ماہ سے ہر ہفتے سرییکی قیمتیں بڑھنے کا رحجان بدستور برقرار ہے، چند روز میں سریے کی قیمت میں 2ہزار روپے فی میٹرک ٹن مزید اضافہ ھو گیا ھے ملک میں سب سے زیادہ استعمال ہونے (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
والے 4سوتر گریڈ40 کی قیمت 1لاکھ 78ہزار روپے فی میٹرک ٹن اور گریڈ 60کی قیمت 1 لاکھ80روپے فی میٹرک ٹن ھوگء ھے جبکہ 3سوتر گریڈ40 سریے کی قیمت 1لاکھ80ہزار روپے فی میٹرک ٹن اور گریڈ 60سریے کی قیمت 1لاکھ 82ہزار روپے فی میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے گذشتہ 6ماہ میں سریے کی قیمتوں میں 50روپے فی میٹرک ٹن کا ریکارڈ اضافہ ھوچکا ھے سریے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی اور کنسٹرکشن انڈسٹری سے وابستہ افراد پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ملک جبکہ میں پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قمیتوں کے اضافے کی وجہ سے سیمنٹ فیکٹری مالکان نے بھی سیمنٹ کی قیمتیں بڑھا دیں ھیں تمام سیمنٹ کمپنیوں نے سیمنٹ کی فی بوری پر 20 سے 30 روپے کا اضافہ کر دیا ہے سیمنٹ قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈی جی خان سیمنٹ کی بوری 730روپے میپل لیف کی بوری 740روپے فوجی سیمنٹ کی بوری 715روپے لکی سیمنٹ کی بوری 710 روپے ھوگء ھے سیمنٹ کی قیمتوں میں ھوشربا اضافے سے عوام چکرا کر رہ گئی ہے اور عام آدمی تشویش میں مبتلا ہو گیا ہے جبکہ تعمیراتی سرگرمیوں کے متاثر ھونے بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
سیرے
