اپوزیشن والے کرپشن بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارررہے ہیں،غلام سرور
واہ کینٹ(آن لائن)وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کی لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے،نامساعد حالات کے باوجود نہ صرف تعمیروترقی کا عمل جاری ہے بلکہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے،پی ڈی ایم کے پاس عوام کے لئے کوئی ایجنڈا نہیں، اپوزیشن اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے، موجودہ حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کریگی بلکہ آنے والا دور بھی تحریک انصاف کا ہوگا،اس وقت اگر ضروت ہے تو ہمیں باہمی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے،ہمارے ازلی دشمن ہمیں کمزرور کرنے کے لئے اندرونی اور بیرونی سازشوں میں مصروف عمل ہیں،ہمیں ایک قوم بن کر اس ارض پاک کی سلامتی و بقا کی خاطر اپنا اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا،اس وقت حلقہ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں ہم نے آپ لوگوں سے کیا ہوا ایک اور وعدہ آج پورا کر دیا ہے نہر کے دونوں اطراف ایچ ایم سی روڈ تا سکھو میسیاں سموں تک دو رویہ روڈ بنے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایچ ایم سی روڈ پرنہر روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
غلام سرور
