شعیب اختر نے قومی ٹیم کے اوپنر اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی پاک بھارت میچ کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کر دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم کے اوپنر اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی پاک بھارت میچ کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورماو¿ں کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرادیا۔بھارتی اننگ کے دوران کچھ منٹس کے وقفے میں سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی نماز پڑھتے ہوئے تصویر وائرل ہوئی تھی جس کی ویڈیو اب شعیب اختر نے شیئر کی ہے۔
شعیب اختر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ اس سر کو کسی اور کے آگے جھکنے نہیں دیتا جو اس کے سامنے جھکتا۔گزشتہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، وقفے کے دوران محمد رضوان نے مغرب کی نماز ادا کی جس پر صارفین نے کرکٹر کو سراہا۔
واضح رہے کہ پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی جس میں محمد رضوان نے بھارتی کھلاڑی سوریا کمار کا کیچ پکڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں 100 کیچز بھی مکمل کر لیے جب کہ وہ 79 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔
Allah us sar ko kisi aur k aagay jhuknay nahi deta jo us k saamnay jhukta hai.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 24, 2021
Subhan Allah. pic.twitter.com/pmeE9FwYQG