سوڈان میں فوجی بغاوت ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

سوڈان میں فوجی بغاوت ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی
سوڈان میں فوجی بغاوت ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

  

خرطوم ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوڈان میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں  آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی اور ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو فوج نے گھر میں نظر بند کر دیا ، وزیر صنعت ، وزیر اطلاعت اور وزیر اعظم کے میڈیا ایڈوائزر بھی گرفتار رہنماو¿ں میں شامل ہیں ۔

فوج کی جانب سے ترجمان خود مختار کونسل ، گورنر خرطوم کو بھی گرفتار کرلیا گیا  ہے جبکہ سوڈان میں مواصلات کی رسائی محدود کر دی گئی ۔

سوڈانی فوج نے خرطوم آنے والی تمام سڑکیں اور پل بلاک کر دیے ہیں , عوام کی نکل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ خرطوم ائیر پورٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔

سوڈان میں جمہوریت پسند  گروپ نے ہڑتال  اور سول نافرمانی کا اعلان کردیا۔

مزید :

بین الاقوامی -