ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، پاکستان کی تاریخی جیت لیکن یہ بھارت کی تاریخی شکست کس طرح بنی ؟ وہ کام جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا 

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، پاکستان کی تاریخی جیت لیکن یہ بھارت کی تاریخی شکست کس طرح ...
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، پاکستان کی تاریخی جیت لیکن یہ بھارت کی تاریخی شکست کس طرح بنی ؟ وہ کام جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی جیت اپنے نام کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی قابل دید رہی جس کی تعریف دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کی جانب سے بھی کھل کی جارہی ہے ۔یہ جیت پاکستان کیلئے بہت بڑی تھی کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب قومی ٹیم نے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو ہرایا ہے اور گزشتہ روز شعیب اختر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام قومی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ جو ہم نہ کر سکے وہ ہمارے چھوٹوں نے کر دیاہے ۔‘

گزشتہ روز کے میچ میں قومی ٹیم نے کئی اہم ریکارڈ ز اپنے نام کیئے لیکن بھارت کیلئے یہ ڈراﺅنا خواب بن گیا، اس سے قبل بھارت ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اتنی بری شکست کا سامنا کبھی نہیں کرنا پڑا ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس سے قبل بھارت کیلئے تین مواقع ایسے آئے جس میں اسے 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جن تین ٹیموں نے بھارت کو 9 وکٹوں سے شکست دی ان میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں ۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -