اکشے کمار بھارت کو میچ ہارتا ہوا دیکھ کر واپس جانے لگے تو وہاں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ نے کون سا گانا گا کر ’طعنہ ‘ دیا ؟ ویڈیو وائرل

اکشے کمار بھارت کو میچ ہارتا ہوا دیکھ کر واپس جانے لگے تو وہاں موجود پاکستانی ...
اکشے کمار بھارت کو میچ ہارتا ہوا دیکھ کر واپس جانے لگے تو وہاں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ نے کون سا گانا گا کر ’طعنہ ‘ دیا ؟ ویڈیو وائرل

  

 دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو تاریخی شکست سے دور چار کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے جس پر دنیا بھر کے پاکستانی شائقین کرکٹ بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں تاہم گزشتہ روز میچ کے دوران بالی ووڈ اداکار اکشے کمارے کے سٹیڈیم سے جانے اور پاکستانی فینز کے طعنے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے بھارتی اداکار اکشے کمار، ویویک اوبرائے اور اداکارہ اروشی روٹیلا بھی پہنچی ، اکشے کمارے دنگل کے آغاز میں کافی خوش دکھائی دیئے اور سٹیڈیم میں ہنستے مسکراتے ہوئے نظر آئے لیکن جیسے ہی میچ پر پاکستان نے اپنی گرفت مضبوط کرنا شروع کی تو بھارتی شائقین کرکٹ کے چہرے اتر گئے اور اکشے کمار بھی پریشان دکھائی دیئے ۔ 

اکشے کمارکی پریشانی کے عالم میں کھڑے تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں وہیں ایک ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو کہ پاکستانی فین کی جانب سے بنائی گئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ اکشے کمار پولین میں چلتے ہوئے باہر کی طرف جارہے ہیں اور اس دوران ایک پاکستانی شائق گانا کے بول گا کر ’ طعنے ‘ دے رہاہے اور میچ کے اختتام تک رکنے کا کہہ رہاہے ۔ پاکستانی فین گانا گا کر کہتاہے کہ ” ابھی نہ جاﺅ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں “ ۔

 میچ کی بات کی جائے تو ’موقع موقع‘ کا راگ الاپنے والے بھارتیوں کو پاکستان نے اس مرتبہ کوئی موقع نہیں دیا۔ پاکستانی باولرز اور بلے بازوں نے عمدہ کھیل پیش کر کے بھارتی سورماوں کو دھول چٹا دی۔بھارت کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جسے قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں ہی مکمل کر لیا۔

بالی وڈ کے ’کھلاڑی‘ اکشے کمار کی پاک بھارت میچ دیکھنے کی تصویر خوب وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستانی اداکار اکشے کمار کی تصویر کو لے کر مزاحیہ میمز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -T20 Video Gallery -