بیوی کو ""کرنل"" ظاہر کر کے جعلی بلوں کی مد میں  دو کروڑ سے زائد رقم نکلوانے والا پاک فوج کے اکاؤنٹس کا سابق آڈیٹر گرفتار

بیوی کو ""کرنل"" ظاہر کر کے جعلی بلوں کی مد میں  دو کروڑ سے زائد رقم نکلوانے ...
بیوی کو

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اپنی بیوی کو کرنل ظاہر کر کے بوگس بلوں کی مد میں  دوکروڑ سے زائد کی رقم نکلوانے والا  پاک فوج کے اکاؤنٹس کے سابق آڈیٹر کو گرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق  ملزم سید مقصود حسین شاہ نےبوگس بلوں کی مد میں دو بینک اکاؤنٹس سے  دو کروڑ 20 لاکھ روپے  نکلوائے ، ملزم کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس راولپنڈی کی درخواست پر گرفتارکیا۔

ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ، ملزم کی بیوی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ 

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -اسلام آباد -