ملتان میں استانی کی گاڑی بے قابو، سکول میں 9 ویں کلاس کی طالبہ جان کی بازی ہار گئی 

ملتان میں استانی کی گاڑی بے قابو، سکول میں 9 ویں کلاس کی طالبہ جان کی بازی ہار ...
ملتان میں استانی کی گاڑی بے قابو، سکول میں 9 ویں کلاس کی طالبہ جان کی بازی ہار گئی 

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خاتون استاد کی گاڑی تلے آ کر نویں کلاس کی بچی جان کی بزی ہار گئی ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون استانی اپنی گاڑی پر سکول پہنچی لیکن وہ گاڑی کو روکنے میں ناکام رہیں جس پر چار بچے گاڑی کی زد میں آ گئے جن میں سے ایک نویں جماعت کی طالبہ تھی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی ۔ یہ واقعہ ملتان کے علاقے کلمہ چوک پر واقع سکول میں پیش آیا۔ سکول انتظامیہ کا کہناتھا کہ بچی کو ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔ پولیس کا کہناہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -