ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت کی شکست اور پاکستان کی جیت کی خوشی میں نجی یونیورسٹی  نے چھٹی دیدی

ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت کی شکست اور پاکستان کی جیت کی خوشی میں نجی یونیورسٹی  نے ...
ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت کی شکست اور پاکستان کی جیت کی خوشی میں نجی یونیورسٹی  نے چھٹی دیدی
سورس: Twitter/@TheRealPCB

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت سے یکطرفہ مقابلے کے بعد جیت کی خوشی میں کراچی کی نجی یونیورسٹی نے چھٹی دے دی۔

کراچی میں واقع سر سید یونیورسٹی نے پاکستانی کی تاریخی فتح پر یونیورسٹی کو پیر کے روز بند کرنے کا اعلان کیا۔جیو نیوز کے مطابق  رجسٹرار یونیورسٹی کی جانب سے فیس بک پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تاریخ ساز میچ جیتنے کی خوشی میں 25 اکتوبر بروز پیر یونیورسٹی بند رہے گی۔

فیس بک پر یونیورسٹی کے پیج کی اس پوسٹ پر جہاں طلبہ حیران رہ گئے وہیں دیگر صارفین نے بھی اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا پاکستان میں پہلی بار ہوا ہوگا۔خیال رہے گزشتہ روز کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں نے پاکستان کو بھارت کے خلاف شاندار کامیابی دلائی۔