’ ایشان کی جگہ روہت شرما کو کھلانا درست تھا ؟ پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی صحافیوں کے تلخ سوالات پر ویرات کوہلی ’غصے ‘ میں آ گئے 

’ ایشان کی جگہ روہت شرما کو کھلانا درست تھا ؟ پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی ...
’ ایشان کی جگہ روہت شرما کو کھلانا درست تھا ؟ پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی صحافیوں کے تلخ سوالات پر ویرات کوہلی ’غصے ‘ میں آ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز دبئی کے سٹیڈیم میں بھارت کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں دردناک شکست دیتے ہوئے پہلی کامیابی سمیٹی اور تاریخ رقم کی جبکہ بھارتی کپتان اس ہار پر کافی افسردہ دکھائی دیئے جس کا مظاہرہ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافیوں کی جانب سے کیئے جانے والے سخت سوالات کے جوابات میں دیکھنے کو ملا ۔
دبئی میں پاک بھارت مقابلے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا ایشان کشن کی جگہ روہت شرما کو کھلانا درست فیصلہ تھا؟، جس پر کوہلی نے کہا کہ ہم بہت متوازن ٹیم منتخب کرکے میدان میں اترے ، کیا ہم ٹی 20 میچ میں روہت شرما کے بغیر ہم کھیل سکتے ہیں؟، کیا آپ بھول گئے کہ پاکسنان کے ساتھ ہونے والے پچھلے مقابلے میں روہت شرما نے کتنا اچھا کھیل پیش کیا تھا۔ اگر آپ کوئی تنازع کھڑا کرنے کے ارادے سے آئے ہیں تو پہلے ہی بتادیجیے۔ میں اس حوالے سے پہلے سے تیاری کرکے آجاو¿ں گا۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -