عمرکوٹ: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کنری کی جانب سے سیرت رسول ﷺ کانفرنس کا انعقاد

عمرکوٹ: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کنری کی جانب سے سیرت رسول ﷺ کانفرنس کا ...
عمرکوٹ: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کنری کی جانب سے سیرت رسول ﷺ کانفرنس کا انعقاد

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )جماعت اسلامی حلقہ خواتین کنری کی جانب آج اسلامیہ سکول میں سیرت رسول ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظمہ صوبہ سندھ جماعت اسلامی حلقہ خواتین  عائشہ ودود   نے کہا کہ اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ہی ہماری زندگی کی کامیابی کی ضمانت ، اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ہمیں اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ، معاشرے میں بڑھتی ہوئی ظلم و ناانصافی کے خاتمے کیلئے اور معاملات زندگی میں ہر  پہلو پر سنت نبویؐ پر عمل پیرا ہونے سے معاشرے میں امن و امان کا قیام ممکن ہے اور مہنگائی اور نا انصافی کے نظام کاخاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔

 نائب ناظمہ صوبہ سندھ انوری بیگم   نے کہا کہ دنیا میں پہلا دستور جو تحریر کیا گیا وہ نبی اکرم ﷺ نے تحریر کیا ، مدینہ منورہ کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی کوشش کی گئی ہے ، آج بھی ہمارے حکمرانوں نے ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے مگر عملی مثال کہیں نظر نہیں آتی ، معاشرے میں ظلم و تشدد اور نا انصافی بڑھتی جا رہی ہے اور ہر طرف لوٹ مار اور چوری ڈکیتی عام ہے ، آج بھی اگر اسلامی نظام کے نفاذ کے ذریعے ہم معاشرے میں بہتری لاسکتے ہیں۔ کانفرنس سے ناظمہ ضلع عمرکوٹ مسز عابد ,  ناظمہ شہر کنری مسز امین   نے بھی خطاب کیا.

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -