”آئی پی ایل کا رنگ پھیکا ہے کیونکہ اس میں ۔۔“ن لیگی رہنما محمد زبیر نے پاکستانی ٹیم کی جیت پر بھارت کو آئینہ دکھا دیا 

”آئی پی ایل کا رنگ پھیکا ہے کیونکہ اس میں ۔۔“ن لیگی رہنما محمد زبیر نے ...
”آئی پی ایل کا رنگ پھیکا ہے کیونکہ اس میں ۔۔“ن لیگی رہنما محمد زبیر نے پاکستانی ٹیم کی جیت پر بھارت کو آئینہ دکھا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز کمال کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دبئی میں بھارتی ٹیم کو دردناک شکست سے دوچارکر دیا جس کی دھوم پوری دنیا میں مچی ہوئی ہے,پاکستان کی اس جیت پر ن لیگی رہنما محمد زبیر بھی میدان میں آئے اور پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل میں نہ کھلانے پر بھارت کو آئینہ دکھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ کو وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران خصوصی وقت نکال کر دیکھا جبکہ فواد چوہدری دبئی سٹیڈیم میں پہنچ گئے لیکن شیخ رشید ملکی موجود ہ حالات کی وجہ سے براہ راست میچ نہیں دیکھ پائے انہیں عمران خان نے میچ سے ایک روز قبل واپس بلا لیا تھا ۔
میچ جیتنے کی خوشی میں ن لیگ کے سینئر رہنما محمد زبیر نے بھارت کو احساس دلایا ہے کہ وہ پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل میں شامل نہ کرتے ہوئے کتنی بڑی چیز سے محروم ہے ۔ ان کا اپنے ٹویٹ میں کہناتھا کہ ”ایسا نہیں ہے کہ ہم بھیک مانگ رہے ہیںلیکن بابراعظم،رضوان ، شاہین شاہ آفریدی ،شاداب اور دیگر عظیم پاکستانی کھلاڑیوں کے بغیر آئی پی ایل کا رنگ پھیکا ہے ، خصوصی طور پر گزشتہ روز کے بعد بھارتیوں کو پتا لگ گیا ہو گا کہ وہ کیا چیز مس کر رہے ہیں ۔“

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -