انٹر بینک میں ڈالر 174روپے 43پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند 

انٹر بینک میں ڈالر 174روپے 43پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند 
انٹر بینک میں ڈالر 174روپے 43پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈالر کی اڑان بلند سے بلند تر کی جانب گامزن ہے جبکہ روپے کی بے توقیری کا سلسلہ جاری ہے ، آج انٹر بینک میں ڈالر 174روپے 43پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بلند ہوا۔

انٹر بینک میں آج ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید 43پیسے مہنگا ہوا ۔

واضح رہے کہ ڈالر بڑھنے کے باعث ملک میں مہنگائی کا گراف بھی تیزی سے اوپر جا رہا ہے ۔ گیس ، پٹرول ، بجلی  اور اشیاء خورونوش متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھا رہا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -