شیخ رشید کتنے لاکھ کی ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے کیلئے دبئی گئے لیکن دیکھے بغیر واپس آنا پڑا ؟پتا چل گیا 

شیخ رشید کتنے لاکھ کی ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے کیلئے دبئی گئے لیکن دیکھے بغیر ...
شیخ رشید کتنے لاکھ کی ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے کیلئے دبئی گئے لیکن دیکھے بغیر واپس آنا پڑا ؟پتا چل گیا 

  

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ میں نے میچ دیکھنے کیلئے چار لاکھ روپے کا ٹکٹ خریدا اور مہنگے ہوٹل میں کمرہ لیا لیکن واپس آنا پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے دبئی پہنچے تھے لیکن یہ ٹاکرا دیکھنا ان کی قسمت نہ تھا اور انہیں وطن واپس آنا پڑ گیا ۔ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میں نے ساڑھے چار لاکھ روپے کا ٹکٹ خریدا ، مہنگے ہوٹل میں کمرہ لیا ، اوپر گیا تو مجھے فون آ گیا کہ واپس آجائیں ، میچ بھی نہیں دیکھا اور واپس آنا پڑا، وزیراعظم عمران خان کے احکامات تھے اس لیے واپس آیا ہوں ، شیخ ہوں لیکن جیت کے بعد میرے یہ پیسے پورے ہو گئے ہیں ۔

مہنگائی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کی زبان لڑکھڑا گئی اور وہ الٹی مثال دے گئے ، انہوں نے کہا کہ ”عمران خان مہنگائی کی بوتل کو جن میں ڈالے گا “، در حقیقت وہ کہنا یہ چاہ رہے تھے کہ عمران خان مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے ۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ جتنی بڑی یہ جیت ہے میرے بس میں نہیں کہ میں آج پوری قوم کو جشن منانے کیلئے چھٹی دے دیتا ، ایسی جیت ہمیں 74 سالوں میں نصیب نہیں ہوئی ہے ، بھارتی شہریوں نے اپنے کرکٹرز کے گھروں پر پتھراﺅ کیا ہے ، جبکہ پاکستان میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور رضوان کیلئے خوشی کا اظہار کیا گیا اور جشن منایا گیا۔

مزید :

قومی -