آریان خان کے کیس میں سرکاری افسر سمیر واکھنڈے نے شاہ رخ خان سے کتنی رشوت طلب کی ہے ؟ تہلکہ خیز الزام عائد کر دیا گیا 

آریان خان کے کیس میں سرکاری افسر سمیر واکھنڈے نے شاہ رخ خان سے کتنی رشوت طلب ...
آریان خان کے کیس میں سرکاری افسر سمیر واکھنڈے نے شاہ رخ خان سے کتنی رشوت طلب کی ہے ؟ تہلکہ خیز الزام عائد کر دیا گیا 

  

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کنگ خان کے بیٹے آریان خان کے کیس میں سمیر واکھنڈے کی جانب سے کروڑوں روپے رشوت طلب کرنے کے الزام کے بعد کیس نے ڈرامائی شکل اختیار کرلی ہے۔ 

بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق ممبئی کے کروز ڈرگ کیس نے ایک ڈرامائی شکل اختیار کرلی ہے اور اس بار توجہ کا مرکز نہ ہی کنگ خان کے بیٹے ا?ریان ہیں اور نہ ہی کوئی اور بالی وڈ سیلےبریٹی! آج اس ہائی پروفائل کیس میں توجہ کا مرکز بننے والے اس کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پربھاکر جواس کیس کے ایک دوسرے گواہ کے پی گوساوی کے باڈی گارڈ بھی ہیں، نے اپنے حلفیہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کےزونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے نے آریان خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم سمیر واکھنڈے نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے ممبئی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر سیکیورٹی طلب کرلی ہے۔

مزید :

تفریح -