بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑے کھلاڑی ہیں ، بھارت کے معروف اداکار نے کھلے دل سے اعتراف کرلیا
ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان نے کھلے دل سے اعتراف کرلیا کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بڑے کھلاڑی ہیں۔
کمال راشد خان نے بابر اعظم کی برملا تعریف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی ، اپنے ٹویٹ میں کے آر کے نے لکھا کہ مجھے علم نہ تھا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں ، مطلب بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑے کھلاڑی ہیں ، یہ ناقابل یقین ہے ۔
I never know that Pakistan’s captain #BabarAzam is 2nd rank ICC T20 player in the world. And 21 years only #ShaheenAfridi is so dangerous bowler. Matlab Babar Is bigger player than #viratkholi. Unbelievable!
— KRK (@kamaalrkhan) October 24, 2021
کمال راشد خان نے نوجوان باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی تعریف کی ، کہا کہ صرف 21 سالہ شاہین شاہ آفریدی ایک خطرناک باؤلر ہیں ۔
کمال راشد خان نے ویرات کوہلی کو ہیش ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیئر ویرات کوہلی ، آج آپ نے بھارت کی ناک کٹوا دی ہے ، براہ کرم آپ کپتانی سے استعفیٰ دے دیں۔
Dear @imVkohli Aaj Aapne India Ki Naak Katadi. Please resign today from captaincy! Thank you. #INDvPAK
— KRK (@kamaalrkhan) October 24, 2021
واضح رہے کہ کمال راشد خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو گلی محلے کی ٹیم قرار دیا تھا مگر گزشتہ شب ( 24 اکتوبر بروز اتوار) ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ آج میں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 5،6 سال بعد کھیلتے ہوئے دیکھا مجھے علم نہ تھا کہ یہ ٹیم اتنی شاندار ہے ، میں پاکستانی ٹیم کا گلی کی ٹیم سے موازنہ کرنے پر شرمندہ ہوں ۔
Today, I watched Pakistan team playing after 5-6 years, So I didn’t know that it’s so good. So I am really sorry for comparing it with Juhu Gali team. #IndvsPak #ICCT20WorldCup2021
— KRK (@kamaalrkhan) October 24, 2021
