شعیب ملک باونڈری پر فیلڈنگ کیلئے آئے تو بھارتی شائقین کرکٹ نے ایسے نعرے لگا دیئے کہ ویڈیو دیکھ کر ثانیہ مرزا کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا ، ویڈیو وائرل 

 شعیب ملک باونڈری پر فیلڈنگ کیلئے آئے تو بھارتی شائقین کرکٹ نے ایسے نعرے لگا ...
 شعیب ملک باونڈری پر فیلڈنگ کیلئے آئے تو بھارتی شائقین کرکٹ نے ایسے نعرے لگا دیئے کہ ویڈیو دیکھ کر ثانیہ مرزا کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا ، ویڈیو وائرل 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو دردناک شکست سے دوچار کر دیاہے لیکن میچ کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھنے کو ملی جب شعیب ملک باونڈری کے پاس فیلڈ کیلئے آئے اور پیچھے بھارتی شائقین کرکٹ کا ہجوم موجود تھا ۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک جیسے ہی باونڈری پر فیلڈنگ کیلئے آتے ہیں تو پیچھے موجود بھارتی شائقین کرکٹ ’ جی جا جی ‘ کے نعرے بلند کر دیتے ہیں جس پر شعیب ملک ایک مرتبہ پیچھے دیکھ کر مسکراتے ہیں اور پھر سے میچ میں مصروف ہو جاتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے ثانیہ مرزا نے بھی شیئر کی اور ساتھ ہنسی والی ایموجی بنائی ۔ 

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -