بڑے بڑے تجربہ کار مافیاز وزیراعظم کے ویژن کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، شہزاد اکبر
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ حصول انصاف کے نظام کی درستگی کرنا ہو گی،بڑے بڑے تجربہ کار مافیاز وزیراعظم کے ویژن کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہتحریک انصاف کی بنیاد حصول انصاف پر رکھی گئی، وزیراعظم کے حصول انصاف کے مشن میں کافی رکاوٹیں آ رہی ہیں، قانونی اصلاحات بار اور وکلاء کو شامل کئے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتیں۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی جدوجہد کا آغاز وکلا تحریک کے دوران ہی ہوا تھا،عمران خان نے ملک میں سب کیلئے انصاف کی بات کی، انصاف کی فراہمی میں وکلا کا بہت بڑا کردار ہے،مریم صفدر ہر سماعت پر التوا لے لیتی ہیں،ہر بار پیشی پر مریم صفدر کا وکیل بدل جاتا ہے، آپ کے بچوں نے لندن میں محلات بنا لیے، آپ کو ہی الہ دین کا چراغ ملا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پہلی بارملک میں بڑےبڑےچوروں اورلٹیروں کوجیل جاناپڑا،احتساب کےعمل کوکسی صورت کمزورنہیں پڑنےدیں گے،مختلف قوانین میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔