سندھ حکومت مختلف اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے, عبدالباری خان پتافی

سندھ حکومت مختلف اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے, ...
سندھ حکومت مختلف اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے, عبدالباری خان پتافی

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )سندھ کےصوبائی وزیر  لائیو سٹاک اینڈ فشریز عبدالباری خان پتافی نےکہاہےکہ سندھ حکومت مختلف اعلیٰ نج نسل کےجانوروں کی افزائش کےلیے عملی اقدامات کررہی ہے اورغریب کسانوں کو معاشی طورپر مضبوط کرنے کے لیے خصوصی پروگرام بنائے جارہے ہیں .

سندھ صوبے میں پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت اور چیرمین بلاول بھٹو کےمشن تحت حکومت سندھ کے محکمہ لائیو سٹاک کی نگرانی میں غریب کسانوں کے معاشی حالات بہتر کرنےپرخصوصی توجہ دی جاری ہے ان غریب کسانوں کو  معاشی طورپر مضبوط کرنےکےلیے حکومت نےغریب کسانوں کو نج نسل کے بیل دینے کا پروگرام بنایا گیا ہےجس کے تحت وہ اپنے جانوروں کی  نسلیں بچا سکتے ہے اور اپنی زندگی میں معاشی تبدیلی بھی لاسکتے ہیں . ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ فشریز سندھ عبدالباری خان پتافی نے ضلعی عمرکوٹ ضلع کے تعلقہ کنری میں  قائم  لائیو سٹاک کے کیٹل فارم نبی سر روڈ میں منعقدہ جانوروں کی افزائش نسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا .

انہوں نے کہا کہ سندھ میں جانوروں کی اصل نسلوں کی حفاظت کے لیے سندھ کے مالوند کو اپنے مویشیوں کے لیئے اصل نسل کے بیل پالنے چاہیے تاکہ وہ اپنے جانوروں کے نسلوں کو بچاسکے انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک سندھ غریب کسانوں اور مویشیوں کی پالنا کرنے والے مالوند لوگوں کو اپنے ایک پروجیکٹ پرو خالص سماجی تحفظ پروگرام کے نام سے  مویشیوں کی افزائش فراہم کر رہا ہے، جس کی مدد سے آپ اپنے مویشیوں کی نسل کو بچا سکتے ہیں اور اپنے آپ کو معاشی طور پر مضبوط کر سکتے ہیں .

اس موقع پر غریب کسانوں اور مالداروں کو ایک اعلیٰ نسل کے بیل دیئے گئے، اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ فشریز قاضی اعجاز احمد مہیسر اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر نذیر حسین نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر کے پی ایس ڈنی بخش ، ڈائریکٹر اینیمل بریڈنگ ڈاکٹر منظور علی واگھیو ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک فارم مبارک جتوئی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک عمرکوٹ ڈاکٹر گنیش کوٹری ، ڈاکٹر اوم ، غلام اکبر ، درشن ، عمران اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی، اس سی قبل صوبائی وزیر نے کیٹل فارم میں قائم جانوروں کی مختلف نسلوں کے  شیڈ کا دورہ کیا اور جانوروں کی نسلوں کے بارے میں  معلومات حاصل کی.

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -