پاک بھارت ٹاکرا، پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں کون کون سے ریکارڈ پاش پاش ہوئے؟ آپ بھی جانیے

پاک بھارت ٹاکرا، پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں کون کون سے ریکارڈ پاش پاش ہوئے؟ آپ ...
پاک بھارت ٹاکرا، پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں کون کون سے ریکارڈ پاش پاش ہوئے؟ آپ بھی جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے دوران پاکستانی ٹیم نے متعدد ریکارڈ توڑ ڈالے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک  انفو کے مطابق ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈکپ میچز کے دوران پاکستان کی یہ پہلی جیت ہے۔پاکستان نے ٹی 20 کرکٹ  میں پہلی دفعہ کسی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی ہے جبکہ بھارت بھی پہلی دفعہ کسی ٹیم سے دس وکٹوں کے مارجن سے ہارا ہے۔پاکستان نے بھارت کے خلاف 152 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے آسانی سے  حاصل کیا،یہ ٹی 20 کرکٹ میں دوسرا بڑا ٹوٹل ہے جس کو بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کیا گیا۔محمد رضوان اور بابر اعظم کی 152 رنز کی پارٹنر شپ ٹی 20 ورلڈکپ میں اوپننگ بلے بازوں کی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے جبکہ ٹی 20 ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ کے لیے یہ دوسری بڑی پارٹنر شپ ہے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -