’اس بار تو واقعی وقت بدل دیا ،حالات بدل دئیے ،جذبات بدل دئیے ‘ بھارتی شکست کے بعد آئی سی سی نے مومن ثاقب کی ویڈیو شیئر کردی
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف پاکستانی ادا کار مومن ثاقب کی پاک بھارت ٹاکرے کے بعد ویڈیو آئی سی سی نے شیئر کردی ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سامنے آنے والی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ اس بار تو انہوں نے واقعی وقت بدل دیا ،جذبات بدل دئیے ،حالات بدل دئیے، ۔طنزیہ طور پر کہا ’دس وکٹوں سے یار! مطلب جیتنے کا ایک طریقہ ہو تا ہے،اتنی بری طرح ہرایا ہے یار !!!‘۔انہوں نے کہا کہ اب ریکارڈ توڑنا تھا تو ایسے تو ہرانا ہی تھا نا!!!پاکستانی ٹیم کے لیے ڈھیر سارا پیار ، میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں،میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے گراﺅنڈ میں موجود ہوں گا۔
واضح رہے کہ چند سال قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے پاکستان کی شکست کے بعد مومن ثاقب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک دم سے وقت بدل دیا ،حالات بدل دئیے ،جذبات بدل دئیے ۔
Look who we spotted ???????? fans ????#INDvPAK | #T20WorldCup pic.twitter.com/9ePNgJsNNz
— ICC (@ICC) October 25, 2021
