ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کو 130رنز سے شکست دید ی ہے۔

سکاٹ لینڈ کی ٹیم 191 رنز کے تعاقب میں صرف 60 رنز بناسکی۔پوری ٹیم 11ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی۔سکاٹ لینڈ نے 191 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو انکے بلے باز سپن کے جال میں پھنس گئے اور یکے بعد دیگر ے انکی وکٹیں گرتی رہیں۔جارج منسی25، کوئٹزر 10 جبکہ تین بلے باز صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔سکاٹ لینڈ کے صرف تین بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن نےپانچ ،راشد خان نےچار  جبکہ نوین الحق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔مجیب الرحمن نے ایک ہی اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم وہ اپنی ہیٹرک مکمل نہ کرسکے۔

افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے191ے رنز کا ہدف دیا  ہے۔افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائے۔افغانستان نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے سکاٹ لینڈ کے باؤلرز کے خلاف وکٹ کے چاروں جانب شاٹس کھیلے  اور ابتدائی اوور میں ہی چوکوں ،چھکوں کی برسات کردی۔اوپننگ بلے باز محمد شہزاد 15گیندوں پر 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،انکی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ حضرت اللہ زازئی 30گیندوں پر 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،انکی اننگز میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔اوپننگ  بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد نجیب اللہ اور رحمان اللہ نے بہترین پارٹنر شپ قائم کی۔رحمان اللہ گرباز19 ویں اوور میں 37 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انکی اننگز میں ایک چوکا اور تین چھکے شامل تھے۔نجیب اللہ زدران نے اپنی ففٹی 30 گیندوں پر مکمل کی۔انہوں نے  34 گیندوں پر 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، وہ آخری اوور کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،نجیب اللہ زدران کی اننگز میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ کپتان محمد نبی11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے محمد شریف نے دو جبکہ  ڈیوی اور واٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  تھا۔افغانستان کے کپتان  محمد نبی کا کہنا تھا کہ شارجہ ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے،ہم یہاں کافی کرکٹ کھیل چکے ہیں، یہاں کھیلنے کے تجربے کا فائدہ ہوگا، سکور بورڈ پر بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔سکاٹ لینڈ کے کپتان کوٹزر کا کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کی ٹیم کے فیصلے سے خوش ہیں ہم پہلے باؤلنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔ کوشش کریں گے افغانستان کی ٹیم کو جلد سے جلد آؤٹ کریں۔

مزید :

اہم خبریں -T20 World cup -T20 World cup News Updates -