معروف برطانوی ماڈل کلوئی بروز نے پہلی ڈیٹ کا غلیظ احوال بتادیا

معروف برطانوی ماڈل کلوئی بروز نے پہلی ڈیٹ کا غلیظ احوال بتادیا
معروف برطانوی ماڈل کلوئی بروز نے پہلی ڈیٹ کا غلیظ احوال بتادیا
سورس: Instagram/chloeburrows

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلی ملاقات پر مردوخواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ دوسرے کے سامنے اپنا بہترین امیج بنائیں لیکن برطانوی بیوٹیشن اور ماڈل کلوئی بروز نے اپنی ایک ڈیٹ کا کچھ ایسا احوال سنا دیا ہے کہ سننے والوں کے بھی جی متلانے لگے۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق رئیلٹی ٹی وی شو ’لو آئی لینڈ‘ (Love Island)سے شہرت پانے والی کلوئی بروز نے بتایا کہ ایک بار اس نے ایک شخص کے ساتھ پہلی ملاقات میں اس قدر شراب پی لی تھی کہ کھانے کی پلیٹ میں ہی اس نے قے کر ڈالی، 26سالہ کلوئی اپنے یوٹیوب چینل کے لیے ایک میک اپ ٹیوٹورئیل بنا رہی تھی جس میں اس نے یہ کراہت آمیز واقعہ سنایا۔

 ویڈیو میں وہ بتاتی ہے کہ ”اس شخص کے ساتھ میری آن لائن ملاقات ہوئی تھی۔ ہماری پہلی ملاقات میں ہی میں نے اس کے سامنے اپنی کھانے کی پلیٹ میں قے کر ڈالی تھی۔ اس کے بعد یقینی بات تھی کہ وہ شخص کبھی دوبارہ مجھ سے نہ ملتا اور وہی ہوا۔ اس آدمی نے اس کے بعد میرے ساتھ دوسری ملاقات نہیں کی۔شاید اسے میرا قے کرنا پسند نہیں آیا ، یا شاید وہ مجھے اپنی گرل فرینڈ ہی نہیں بنانا چاہتا تھا۔“

مزید :

تفریح -