سڑک کنارے کھڑی گاڑی سے بدبو، پولیس اہلکاروں نے کھڑکی توڑ کر دیکھا تو ایسا انکشاف کہ خود ہی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے 

سڑک کنارے کھڑی گاڑی سے بدبو، پولیس اہلکاروں نے کھڑکی توڑ کر دیکھا تو ایسا ...
سڑک کنارے کھڑی گاڑی سے بدبو، پولیس اہلکاروں نے کھڑکی توڑ کر دیکھا تو ایسا انکشاف کہ خود ہی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے 

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں سڑک کنارے کھڑی ایک وین سے آتی گھناﺅنی بدبو سے پولیس آفیسرز کو شک گزرا کہ ہو نہ ہو اس میں کسی شخص کی لاش ہو سکتی ہے جس سے یہ بدبو اٹھ رہی ہے۔ اس خیال سے پولیس آفیسرز نے اس وین کی کھڑکی توڑ ڈالی مگر جب اندر گھسے تو ایسا انکشاف ہوا کہ شرم سے کھسیا کر رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ گاڑی جیمز ایگزلے نامی ماہی گیر کی تھی اور اس سے آنے والی بدبو مچھلیوں کی۔

برطانوی شہر برنسلے کا رہائشی جیمز ایگزلے پولیس آفیسرز کی اس حرکت پر شدید مشتعل ہے اور اس کا کہنا ہے کہ” آفیسرز کی اس حرکت کی وجہ سے میں کام پر نہیں جا پا رہا کیونکہ میری گاڑی اس قابل نہیں ہے کہ میں اس میں مچھلیاں لا سکوں۔ لہٰذا میرا روزانہ ڈیڑھ سو پاﺅنڈز کا نقصان ہو رہا ہے اور جو گاڑی کا نقصان ہوا وہ الگ۔“

اس واقعے پر پولیس کی طرف سے جاری بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں ایک شہری کی طرف سے کال کرکے شکایت کی گئی تھی کہ اس گاڑی میں کچھ مشکوک چیز ہے جس سے بدبو آ رہی ہے۔ اس شکایت پر پولیس کی ٹیم بھیجی گئی جنہوں نے گاڑی کی تلاشی کے لیے اس کا دروازہ توڑا کیونکہ گاڑی کا مالک وہاں موجود نہیں تھا۔

مزید :

برطانیہ -