مردہ دماغ اور جسم ہمیشہ کیلئے محفوظ رکھنے کی سروس شروع لیکن سالانہ کتنی رقم وصول کی جاتی ہے؟ یقین کرنا مشکل 

مردہ دماغ اور جسم ہمیشہ کیلئے محفوظ رکھنے کی سروس شروع لیکن سالانہ کتنی رقم ...
مردہ دماغ اور جسم ہمیشہ کیلئے محفوظ رکھنے کی سروس شروع لیکن سالانہ کتنی رقم وصول کی جاتی ہے؟ یقین کرنا مشکل 
سورس: Flickr.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمیشہ زندہ رہنے کی خواہش انسان میں ازل سے پائی جاتی ہے اور تاریخ میں کئی بادشاہوں اور دیگر لوگوں نے دائمی زندگی پانے کے لیے کئی طرح کے جتن بھی کیے مگر ناکام رہے۔ اب سائنس نے اس حوالے سے لوگوں کو ایک نئی راہ دکھا دی ہے اور ایسی فرمز وجود میں آ گئی ہیں جو موت کے بعد لوگوں کے دماغ اور جسم ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھنے کا کام کر رہی ہیں۔ امریکی ریاست ایریزونا کے شہر سکاٹس ڈیل کی فرم ’ایلکور‘ (Alcor)بھی انہی میں سے ایک ہے۔ آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ فرمز یہ کام انتہائی مہنگے داموں کرتی ہوں گی مگر ایسا ہرگز ہیں ہے۔ یہ فرمز محض 700ڈالر سالانہ کی لاگت پر لوگوں کے دماغ اور جسم ہمیشہ کے لیے محفوظ کر رہی ہیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق یہ فرمز مائع نائٹروجن میں ڈال کر اپنے کلائنٹس کے مردہ جسم اور دماغ محفوظ رکھتی ہیں۔ لوگ اس امید پر اپنے جسم ان فرمز کے ہاں محفوظ کروا رہے ہیں کہ شاید کبھی سائنس ترقی کرتے ہوئے اس قابل ہو جائے کہ مردوں کو زندہ کر سکے۔ لہٰذا اس وقت تک ان کے جسم محفوظ ہوں گے اور انہیں زندہ کیا جا سکے گا جس کے بعد یہ لوگ ابدی زندگی پائیں گے۔ ایلکور اپنے ایک کلائنٹ سے اس کی موت کے بعد اس کا جسم اور دماغ ہمیشہ کے لیے محفوظ کرنے کے عوض 2لاکھ ڈالر وصول کر رہی ہے۔ اب تک 1ہزار 379لوگ ایلکور کی ممبرشپ حاصل کر چکے ہیں جن کے جسم اور دماغ ان کی موت کے بعد محفوظ کیے جائیں گے۔ ان میں سے 184ءکی موت ہو چکی ہے اور ان کے جسم فرم مائع نائٹروجن میں ڈال کر محفوظ کر چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -