سابق خاتون پولیس افسر نے اپنے شوہر سمیت 7افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

سابق خاتون پولیس افسر نے اپنے شوہر سمیت 7افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
سابق خاتون پولیس افسر نے اپنے شوہر سمیت 7افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ میں ایک سابق خاتون پولیس آفیسر نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنے شوہر اور خاندان کے 6افراد کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس سفاک خاتون کا نام نومیا روزمیری ندلوو ہے جس نے 2012ءسے 2018ءکے درمیان ان 7افراد کو قتل کیا۔ زیادہ تر لوگوں کو اس نے کرائے کے قاتل کے ذریعے قتل کروایا اور ہر شخص کی موت کے بعد اس کی انشورنس کی رقم حاصل کی۔ 
ملزمہ نے تمام مقتولین کی انشورنس کی مد میں مجموعی طور پر 14لاکھ جنوبی افریقن رینڈ(تقریباً 1کروڑ 65لاکھ روپے)کی رقم حاصل کی۔ بالآخر اس نے آٹھواں قتل کرانے کے لیے جس کرائے کے قاتل کو ہائر کرنے کی کوشش کی اس نے پولیس کو رپورٹ کر دی جس پر ملزمہ پکڑی گئی۔ اب کی بار اس نے اپنی بہن اور اس کے پانچ بچوں کو قتل کرانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ پولیس نے عدالت میں بتایا ہے کہ ہر قتل کے بعد ملزمہ پولیس سٹیشن آتی اور روتے دھوتے ہوئے اس شخص کے قتل یا گمشدگی کی رپورٹ درج کروا کے چلی جاتی۔ پولیس کو اس پر کبھی شک بھی نہیں ہوا۔
 ملزمہ نے سب سے پہلے مارچ 2012ءمیں اپنے کزن میدالا ہومو کو قتل کرایا تھا۔ اس کے بعد اپنے شوہر، بہن، بھتیجی، بھتیجے اور دیگر لوگوں کو قتل کرایا۔ ان میں سے اس نے صرف ایک اپنی بہن اودرے سومیسا ندلوو کو خود زہر دے کر قتل کیا تھا۔ باقی تمام لوگوں کو اس نے کرائے کے قاتل کے ذریعے مروایا۔ جس کرائے کے قاتل نے پولیس کو رپورٹ کی اس نے عدالت میں گواہی دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ نے اسے اپنی بہن اور اس کے پانچ بیٹے بیٹیوں کو قتل کرنے کا کہا تھا۔وہ چاہتی تھی کہ گھر کو آگ لگا کر ان تمام لوگوں کو ایک ساتھ زندہ جلا کر مار دیا جائے۔ملزمہ کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔