گاڑی غلط پارک کرنے پرڈرائیور کیلئے نوٹ لکھنا شہری کو مہنگا پڑگیا

گاڑی غلط پارک کرنے پرڈرائیور کیلئے نوٹ لکھنا شہری کو مہنگا پڑگیا
گاڑی غلط پارک کرنے پرڈرائیور کیلئے نوٹ لکھنا شہری کو مہنگا پڑگیا
سورس: TikTok/hey-dyl

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک رہائشی عمارت کی پارکنگ میں گاڑی غلط طریقے سے کھڑی کرنے پر ڈرائیور کو گالی پر مبنی ایک نوٹ لکھنا آدمی کو مہنگا پڑ گیا۔ عمارت کی انتظامیہ کی طرف سے سخت وارننگ آ گئی۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق ڈائیلن نامی اس آدمی نے یہ قصہ اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سنایا ہے۔ وہ بتاتا ہے کہ اس ڈرائیور نے اپنی گاڑی ترچھی کرکے اس طرح کھڑی کر رکھی تھی کہ گاڑی نے دو گاڑیوں کی جگہ گھیر رکھی تھی۔ڈائیلن کو اس پر غصہ آ گیا اور اس نے کاغذ کے ایک ٹکڑے پر گالی لکھ کر اس گاڑی کی سکرین پر لگا دیا۔

 تین دن بعد عمارت کے تمام رہائشیوں کو ایک ای میل موصول ہو گئی جس میں انہیں وارننگ دی گئی تھی کہ آئندہ اگر آپ لوگ کوئی غلط کام دیکھتے ہیں تو گاڑی پر گالی کے حامل رقعے لگانے کی بجائے انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ آئندہ جس شخص نے ایسی حرکت کی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ویڈیو پرکمنٹس میں صارفین ڈائیلن کو مشورہ دے رہے ہیں کہ آئندہ بھی اگر وہ اس شخص کی گاڑی اس طرح کھڑی کی گئی دیکھے تو اس سے بھی سخت نوٹ گاڑی پر چھوڑے مگر دھیان رکھے کہ خود پکڑا نہ جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -