باتھ ٹب میں نہاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے سے سپینش فٹ بالر جاں بحق

باتھ ٹب میں نہاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے سے سپینش فٹ بالر جاں بحق
باتھ ٹب میں نہاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے سے سپینش فٹ بالر جاں بحق

  

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) باتھ ٹب میں نہاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے سے سپین کا معروف فٹ بالر سین تیاگو اوٹرو موت کے گھاٹ اتر گیا۔ دی سن کے مطابق سین تیاگو کو اس کی بیوی نے ٹب میں مردہ حالت میں دیکھ کر ریسکیو اور پولیس کو اطلاع دی تھی۔ جب ریسکیو ٹیم نے آ کر سین تیاگو کو نکالا تو ٹب سے اس کا فون بھی برآمد ہو گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ 38سالہ سین تیاگو کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے۔ ممکنہ طور پر وہ نہاتے ہوئے فون چارجنگ پر لگا کر استعمال کر رہا تھا اور غلطی سے فون اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر ٹب میں گر گیا جس سے پانی میں کرنٹ آ گیا اور سین تیاگو کی موت واقع ہو گئی۔ اسے مرے ہوئے 10گھنٹے گزر چکے تھے جب اس کی بیوی نے اسے دیکھا۔

پولیس کے مطابق جب سین تیاگو گھر آیا تھا، اس کی بیوی کام پر چلی گئی تھی۔ جب وہ کام پر جانے لگی تھی تو سین تیاگو باتھ روم نہانے جا رہا تھا۔ اس کی اہلیہ 10گھنٹے بعد گھر واپس آئی تو سین تیاگو کو مردہ حالت میں باتھ ٹب میں دیکھا۔ سین تیاگو کی چھاتی پر جلنے کا نشان بھی تھا اور اس کی چھاتی پر اسی جگہ پر فون پڑا ہوا تھا۔پولیس اس افسوسناک واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید :

کھیل -