خاتون کو اپنی منگنی کی انگوٹھی پہن کر تصویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا، انٹرنیٹ صارفین جذبات کی لہہ میں بہہ گئے

خاتون کو اپنی منگنی کی انگوٹھی پہن کر تصویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا، انٹرنیٹ ...
خاتون کو اپنی منگنی کی انگوٹھی پہن کر تصویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا، انٹرنیٹ صارفین جذبات کی لہہ میں بہہ گئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی انگوٹھی دکھانے کے لیے ہاتھ کی تصویر پوسٹ کی لیکن صارفین نے انگوٹھی کی تعریف کرنے کی بجائے ایک ایسی چیز نوٹ کر لی کہ الٹا خاتون کے ساتھ ہمدردی کا اظہار شروع کر دیا۔ دی سن کے مطابق اس خاتون نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ”میں نے اسے ’ہاں‘ کہہ دی۔“ اس پوسٹ میں خاتون نے اپنے ہاتھ کی جو تصویر پوسٹ کی اس میں اس کی انگوٹھی والی انگلی بری طرح سوجی ہوئی تھی کیونکہ اس نے منگنی کی جو انگوٹھی پہن رکھی تھی وہ بہت چھوٹے سائز کی تھی اور اس کی انگلی میں بری طرح پھنسی ہوئی تھی۔

خاتون کی انگلی سرخ ہو چکی تھی اور اس میں انگوٹھی اس قدر پھنسی ہوئی تھی کہ ایسے لگ رہا تھا جیسے ابھی اس جگہ سے انگلی کے دو ٹکڑے ہو جائیں گے۔ اس پوسٹ پر کمنٹس میں جہاں لوگ خاتون کے مذاق اڑا رہے ہیں وہیں اس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ ایک صارفین نے لکھا ہے کہ ”اوہ سویٹ ہارٹ، یہ دیکھ کر ہمیں بھی درد ہونے لگا ہے۔“ایک اور شخص نے لکھا کہ ”اوہ میرے خدا، یہ انگلی اپنی زندگی کی بھیک مانگ رہی ہے۔“ایک لڑکی نے لکھا کہ ”منگنی کے چاﺅ میں اپنی انگلی کی جلد نہ کٹوا بیٹھنا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -