پاکستان سے شکست پر بھارتیوں نے اپنا غصہ محمد شامی پر نکالنا شروع کردیا،مسلمان ہونے کی بنا پر غدار ہونے کے طعنے  دئیے جانے لگے

پاکستان سے شکست پر بھارتیوں نے اپنا غصہ محمد شامی پر نکالنا شروع ...
پاکستان سے شکست پر بھارتیوں نے اپنا غصہ محمد شامی پر نکالنا شروع کردیا،مسلمان ہونے کی بنا پر غدار ہونے کے طعنے  دئیے جانے لگے

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سے شکست پر سیخ پا بھارتیوں نے محمد شامی کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔

پاکستان سے تاریخی شکست کے بعد بھارتی شائقین نے سوشل میڈیا پر اپنے ہی فاسٹ باؤلر محمد شامی کے لیے ہتک آمیز مہم شروع کی،شائقین کی جانب سے محمد شامی کو غدار قرار دیا گیا اور مسلمان ہونے کی بنا پر پاکستان جانے کا طعنہ بھی دیا گیا۔پاکستان سے شکست کے بعد ممکنہ ردعمل کے پیش نظر محمد شامی کے گھر کی سیکیورٹی کو بھی بڑھانا پڑا۔

محمد شامی کے خلاف ہتک آمیز مہم کو روکنے کے لیے سابق کھلاڑیوں  کو سامنے آنا پڑا مگر اس سے بھی بھارتی شائقین کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور محمد شامی کے خلاف غلیظ مہم اب بھی جاری ہے۔محمد شامی نے پاکستان کے خلاف میچ میں تین اعشاریہ پانچ اوورز میں 43 رنز دئیے تھے اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -