وزیر اعظم آزاد کشمیر کا دورہ ایم ٹی بی سی، پختہ سڑک کا افتتاح کیا

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا دورہ ایم ٹی بی سی، پختہ سڑک کا افتتاح کیا
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا دورہ ایم ٹی بی سی، پختہ سڑک کا افتتاح کیا

  

باغ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے میڈیکل ٹرانسکرپشن اینڈ بلنگ کمپنی ( ایم ٹی بی سی) کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ میر اکبر ، پارلیمانی سیکریٹری بیگم امتیاز نسیم و دیگر بھی موجود تھے۔

سردار عبد القیوم نیازی نے ایم ٹی بی سی کی تعمیر کردہ پختہ سڑک کا افتتاح کیا اور ادارے  کی طرف سے پولیس کے لیے دی گئی دو گاڑیوں کی چابیاں سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)  باغ کے حوالے کیں۔

 وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ایم ٹی بی سی کی کاوشوں کو سراہا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایم ٹی بی سی کے چیئرمین محمود الحق کو باغ کے عوام کے لیے نعمت قرار دیا۔ انہوں نے نے ایم ٹی بی سی سمیت دیگر پرائیویٹ کمپنیوں کو سیاحت سمیت دیگر پراجیکٹس میں حکومتی سر پرستی اور معاونت کی یقین دہانی بھی کروائی۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -