لاہور کینال روڈ پر شتر مرغ کی دوڑیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور کینال روڈ پر شتر مرغ کی دوڑیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور کینال روڈ پر شتر مرغ کی دوڑیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت کی معروف شاہراہ کینال روڈ پر شتر مرغ کے دوڑنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف کی جانب سے فیس بک پو سٹ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں شتر مرغ کو پنجاب یونیورسٹی کے قریب کینال روڈ پر دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔شتر مرغ شہریوں کی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کےساتھ ساتھ بھاگتا رہا، اس دوران شہری تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -