بھارت کو شکست دینے کے بعد کپتان بابر اعظم کا تازہ بیان سامنے آگیا

بھارت کو شکست دینے کے بعد کپتان بابر اعظم کا تازہ بیان سامنے آگیا
بھارت کو شکست دینے کے بعد کپتان بابر اعظم کا تازہ بیان سامنے آگیا

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انہیں اور ان کے کھلاڑیوں کو فخر ہے کہ انہوں نے پہلی بار ورلڈ کپ میچ میں بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔

بابر اعظم نے اے ایف پی کو انٹرویو میں بتایا یہ یقینی طور پر میرے ساتھ ساتھ میرے تمام کھلاڑیوں کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔انہوںنے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ جیت کتنی ضروری ہے کیونکہ ہر کوئی چاہتا تھا کہ ہم جیتیں اور تاریخ بنانا ہمارے کیریئر کے اہم لمحات میں سے ایک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے میچ سے پہلے کہا تھا کہ ریکارڈ توڑنا ہے لہذا ہم نے اس وہم کا خاتمہ کر دیا ہے اور ہم بہت خوش ہیں ، حقیقت میں پورا ملک خوش اور جشن منا رہا ہے۔کپتان نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ جب پاکستان بھارت سے کھیلتا ہے تو بہت زیادہ شدت ہوتی ہے اور یہ دباو¿ کا کھیل ہوتا ہے۔پوری دنیا اس میچ کا انتظار کر رہی تھی ، اس لیے یہ ایک خاص میچ تھا۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -