سویڈن میں معروف گلو کار کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

سویڈن میں معروف گلو کار کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
سویڈن میں معروف گلو کار کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

  

سٹاک ہوم (حافظ محمد عمران)سویڈن میں ایک مشہو فنکار ریپرکو مجرم گروہوں کی جانب سے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے مرکز میں واقع علاقہ میں انیس سالہ نوجوان سویڈش ریپر نیلس گرونبری جو کہ  فنکارآینر کے نام سے مشہور تھا کو مجرموں گروہوں کی جانب سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ نوجوان فنکار کے لاکھوں فین ہیں جنہوں نے اپنے ہیرو کے قتل پر شدید تشوش اور غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ سویڈش میڈیا کے مطابق نوجوان سویڈش ریپر اورمجرم حلقوں کے درمیان تعلقات تھے، جبکہ گزشتہ سال بھی ریپر آینرکو مجرم گروہوں نے کروڑوں روپے بھتہ نہ  ملنے پر اغوا کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کئی اغوا کاروں کو گرفتار کیا تھا جنہیں عدالت کی جانب سے سزائیں بھی ہوئیں تھیں۔ سویڈش وزیراعظم اسٹیفن لوفین نے ملک میں مجرم گروہوں کے درمیان قتل عام کو روکنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نوجوان فنکار کے قتل پر افسوس ہے۔ سویڈن کی تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے بھی نوجوان آرٹسٹ کے قتل پر مزمت کی گئی ہے۔ پولیس تاحال نوجوان فنکار کے کسی بھی قاتل کو گرفتار نہیں کر سکی۔ 

مزید :

بین الاقوامی -