تحریک انصاف فرانس کے انٹرا پارٹی الیکشن متنازع ہو گئے

تحریک انصاف فرانس کے انٹرا پارٹی الیکشن متنازع ہو گئے
تحریک انصاف فرانس کے انٹرا پارٹی الیکشن متنازع ہو گئے

  

پیرس (عاکف غنی ملک)  تحریک انصاف فرانس میں جاری انٹرا پارٹی الیکشنز میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے انکشافات نے انہیں متنازع بنا دیا ہے انصاف پینل فرانس جس کے صدارتی امیدوار شیخ نعمت اللہ ہیں اور جن کے پینل کو سینئر رہنما تحریک انصاف فرانس و سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات یاسر قدیر کی حمایت حاصل ہے ان کے بنائے پینسٹھ ممبران کی ممبرشپ فیس بروقت ادائیگی کے باوجود انھیں فرانس میں جاری انٹرا پارٹی الیکشنز میں ووٹ کا حق استمعال کرنے سے روک دیا گیا ہے،  اس حوالے سے تحریک انصاف فرانس کے ایک سینئر رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر تفصیلات بتاتے ھوئے کہا کہ سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و سینئر رہنما تحریک انصاف فرانس یاسر قدیر کی جانب سے اوورسیز  کارکنان کے حقوق و اختیارات پر مسلسل آواز اٹھانے پر تحریک انصاف کے موجودہ سیکرٹری اوورسیز پی ٹی آئی ڈاکٹر عبدللہ ریار اور الیکشن کمیشن کے ایک ممبر خاور میمن ان سے ذاتی پرخاش و اختلاف رکھتے ہیں  چناچہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جانب داری سے کام لیتے ہوئے یاسر قدیر کی جانب سے بنائے گئے پینسٹھ ممبران کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا جبکہ ان پینسٹھ ممبران کی ممبرشپ فیس بھی لے لی ، اس کے علاوہ شیخ نعمت اللہ کے بنائے ایک سو پانچ ممبران کی فیس لینے کے باوجود ان ممبران کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا گیا ، صاف نظر آ رہا ہے کہ موجودہ اوورسیز سیکرٹری ڈاکٹر عبدللہ اور الیکشن کمیشن کے ممبر خاور میمن کے ہوتے ھوئے منصفانہ اور آزاد الیکشنز کا انقعاد ممکن نہیں ہے اور ان ووٹرز کو ووٹ کا حق نہ دینے سے الیکسن کمیشن کی بد نیتی سب پر عیاں ہے جبکہ دوسرے پینل نظریاتی  کے امیدوار تو کھلم کھلا کہتے پھرتے ہیں کہ انہیں ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی آشیر باد حآصل ہے اور کوئی طاقت انہیں الیکشن جیتنے سے نہیں روک سکتی -

 اس حوالے سے یاسر قدیر سے رابطہ کرنے پر انہوں نے تصدیق کی کہ فنانس بورڈ و الیکشن کمیشن جانب داری سے کام لے رہا ہے اور ہمارے بنائے ممبران کو ووٹ کا حق استمعال کرنے نہ دینا جبکہ ان کی ادائیگی مقررہ وقت سے پہلے کر دی گئی تھی پورے الیکشن پراسس پر سوالیہ نشان کھڑا کر رہا ہے  ، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو ان کی شکل یا خیالات نہیں پسند تو اس کا مطلب ہر گز یا نہیں ہونا چائے تھا کہ وہ اپنی موجودہ پوزیشن کا غلط استمعال کریں ، انھوں نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے ان تمام بے ضابطگیوں کو باقاعدہ مرکزی لیڈرشپ و پارٹی فورمز  پر اٹھانے کا عندیہ بھی دیا ہےجبکہ انصاف پینل کے امیدواروں نے اپنا موقف دیتے ھوئے کہا کہ ان حالات میں ان کا اعتماد موجودہ الیکشن کمیشن و سسٹم  سے اٹھ چکا ہے  لیکن ان ساری زیادتیوں و بے ضابطگیوں کے باوجود وہ میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے اور الیکشن میں دوسرے گروپ کو بھر پور ٹف ٹائم دیں  گے۔

مزید :

تارکین پاکستان -