پاکستان کی جیت کے بعد سٹار سپورٹس نے ایک اور موقع موقع اشتہار ریلیز کردیا، پاکستانیوں کو خوش کردیا

پاکستان کی جیت کے بعد سٹار سپورٹس نے ایک اور موقع موقع اشتہار ریلیز کردیا، ...
پاکستان کی جیت کے بعد سٹار سپورٹس نے ایک اور موقع موقع اشتہار ریلیز کردیا، پاکستانیوں کو خوش کردیا
سورس: Screen Grab

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  آپ نے پاکستان اور انڈیا کے میچ سے پہلے انڈین ٹی وی چینل سٹار سپورٹس کا اشتہار" موقع موقع"  تو ضرور  دیکھا ہوگا جس میں بڑے بڑے دعوے کیے گئے ہیں اور ایسے ظاہر کیا گیا ہے جیسے پاکستان کبھی جیت ہی نہیں پائے گا۔

(2015 کے ون ڈے ورلڈ کپ سے پہلے بنایا گیا " موقع موقع" اشتہار)

 گزشتہ روز گرین شرٹس نے جب بھارت کو شکست دی تو سٹار سپورٹس نے اس کے بعد  ایک نیا موقع موقع اشتہار جاری کیا ہے جس نے پاکستانیوں کو خوش کردیا ۔

(ورلڈ کپ 2021 سے قبل کا اشتہار)

سٹار سپورٹس کی جانب سے پاکستان کی جیت پر "موقع موقع" کا جو اشتہار جاری کیا گیا ہے اس میں اسی اداکار کو کاسٹ کیا گیا ہے جس کو پاکستانی کرکٹ فین کے طور پر  دکھایا گیا ہے۔

(ورلڈ کپ 2021 سے قبل کا اشتہار)

 پہلے اشتہاروں میں اس پاکستانی فین کو بھارتیوں کے ہاتھوں "چھترول" کرواتے ہی دکھایا گیا تھا لیکن نئے اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ یہ فین بہت خوش ہے اور پاکستان کی جیت پر آتش بازی کر رہا ہے۔ 

(ورلڈ کپ 2021 سے قبل کا اشتہار)

سٹار سپورٹس کے اس کھلے دل کے مظاہرے پر پاکستانیوں کی جانب سے اسے خوب سراہا جا رہا ہے اور اس اشتہار کو بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

(ورلڈ کپ 2021، پاک بھارت میچ کے بعد کا "موقع موقع" اشتہار)

ڈیلی پاکستان کے اینکر پرسن یاسر شامی کا "موقع موقع" کے جواب میں بنایا گیا گانا " ٹھوکا ٹھوکا"

مزید :

T20 World cup -T20 Video Gallery -T20 World cup News Updates -