بلوچستان کی نئی کابینہ میں عہدیداروں کے نام سامنے آگئے

بلوچستان کی نئی کابینہ میں عہدیداروں کے نام سامنے آگئے
بلوچستان کی نئی کابینہ میں عہدیداروں کے نام سامنے آگئے

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کےاہم رہنماؤں کے اجلاس  اہم عہدیداروں کی تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اجلاس میں عبدالقدوس بزنجو،ظہوربلیدی،میرجان محمدجمالی اورسردارصالح بھوتانی  سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی کی جانب سےنئےقائدایوان کیلئےعبدالقدوس بزنجوجبکہ اسپیکرکےعہدےکیلئےمیرجان محمدجمالی  کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ کابینہ کیلئےناموں کاحتمی فیصلہ اتحادیوں کی رائےسے بعد کیاجائےگا۔

واضح رہے کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی دیدیا تھا اور گورنر بلوچستان نے ان کا استعفی قبول کرلیا تھا۔

مزید :

قومی -