اس بار جنوبی افریقہ کا موڈ لگ رہا ہے کہ وہ ہم پر رحم نہیں کریں گے، محمد عامر کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ اس بار جنوبی افریقہ کا موڈ لگ رہا ہے کہ وہ ہم پر رحم نہیں کریں گے۔
"جیو نیوز"کے پروگرام "ہارنا منع ہے "میں محمد عامر، سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اور عماد وسیم نے شرکت کی۔محمد عامر نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ ڈیمانڈ کرتی ہے کہ حالات کے مطابق کھیلا جائے۔
عبدالرزاق نے کہا کہ میں کہتا تھا بس رن آؤٹ نہیں ہونا باقی خیر ہے، آج تک مجھے کسی نے نہیں کہا کیسے کھیلنا ہے۔
عماد وسیم نے کہا کہ مجھے آج تک کسی نے نہیں کہا کہ آہستہ یا تیز کھیلو۔