عدلیہ بچاﺅ کمیٹی کی بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر تقریب

      عدلیہ بچاﺅ کمیٹی کی بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)عدلیہ بچاﺅ کمیٹی نے بیگم نصرت بھٹو مادر جمہوریت کی بارویں برسی کے موقع پرایک تعزیتی تقریب کا اہتمام کیا-اس تقریب سے میاں محمد حنیف طاہر سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،امتیاز رشید قریشی میڈیا ایڈوائزر عد لیہ بچاو_¿ کمیٹی،خالد زمان خان کاکڑ ایڈووکیٹ،ملک احتشام الحسن،ڈاکٹر شاہد نصیر ، علی حیدر شاہ ایڈووکیٹ،شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر علی میاں جان،سیٹھ بشیر احمد، اور جنید احمد پراچہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی،امتیاز رشید قریشی میڈیا ایڈوائزر عد لیہ بچاو_¿ کمیٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو جیسی بہادر خاتون صدیاں گزرنے کے بعد پیدا ہوتی ہیں ان کی وطن عزیز میں بحالی جمہوریت کے لئے بے پناہ خدمات ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔