خانقاہیں علمی و دینی مراکز،انتہا پسندی کے خاتمے کا ذریعہ،طاہر بخاری
لاہور(فلم رپورٹر)خانقاہیں علمی و دینی مراکز ہیں، ان سے وابستگی انتہا پسندی کے خاتمہ کا ذریعہ ہے۔ تحقیقی رجحانات کے فروغ کے لئے جدید لائبریریوں کی تشکیل ضروری ہے ای لائبریری" پراجیکٹس فلاحی معاشرے کے استحکام کا باعث بنے گا۔ ان خیالات کا اظہارسیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے داتاؒ دربار لائبریری کی تزئین و تشکیل اور ترقیاتی امور کے جائزے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس علوم ومعارف کا مرکز اور ہماری اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ہیں، ان کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔موجودہ حکومت اس پر بھر پور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ صوفیاءکے اسلوب دعوت وتبلیغ کو عام کیا جائے۔اسلام امن، رواداری،محبت اور انسان دوستی کا دین ہے،ان افکار اور تعلیمات کا ابلاغ ہماری ذمہ داری ہے ۔ مدارس کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے محکمہ اوقاف نے جامعہ ہجویریہ میں انگریزی اور ریاضی وغیرہ عصری مضامین کی تدریس کے ساتھ کمپیوٹر اورلینگوئیج لیب جیسے پراجیکٹ کی عملی سطح پر تکمیل کے بعد جدید لائبریری کے قیام کی طرف گامزن ہے۔
، جس سے جامعہ ہجویریہ پہلے ”ماڈل دینی مدرسہ “کے طور پر نمایاں اور معتبر ہوا ہے۔اس موقع پرڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف قیصر منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، ایڈ منسٹریٹر زاوقاف توقیر محمو وٹو، محمد علی،منیجر اوقاف داتا? دربار شیخ محمد جمیل، پرنسپل اور وائس پرنسپل جامعہ ہجویریہ مولانا عرفان اللہ اشرفی، مولانا ریاض احمد چشتی، ایکسیئن اوقاف صدر دفتر رانا زوہیب،ایس ڈی او اوقاف وجاہت علی، ریسرچ فیلو، مرکز معارف اولی? مشتاق احمدسمیت داتاؒ دربار ایڈ منسٹریشن کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری اوقاف نے جاری ترقیاتی امور کے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا میں علم و تحقیق کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ نسل نو کا جدید افکار سے روشنا س ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے لیے کتاب سے رابط ازحد ضروری ہے۔