مسلم حکمران اسرائیلی فسطائیت کی مذمت کریں،شوکت بابر ورک

      مسلم حکمران اسرائیلی فسطائیت کی مذمت کریں،شوکت بابر ورک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر ) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ اگراسرائیل کوفوری طو ر پر فلسطینیوں کیخلاف بدترین بربریت سے روکانہ گیا تومسلمانوں کاپیمانہ صبر لبریزہوجائے گا۔ مسلمان حکمران اسرائیلی فسطائیت کی مذمت نہیں بلکہ اس کیخلاف بھرپورمزاحمت کریں۔فلسطین کے شیرخواربچوں کوشہید کرنیوالی دنیا کی بدترین اوربزدل قوم کانام اسرائیل ہے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر بزدلی ، بربریت اورفسطائیت کی انتہاکردی۔اسرائیل نامی ناجائزاورغاصابہ ریاست کاانسانیت سے کوئی تعلق نہیں، وہاں جوبھی نام نہاد حکمران آئے وہ اپنے بیرونی آقاﺅں کے آشیرباد سے نہتے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلتے اورمسجداقصیٰ کاتقدس پامال کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ایساکوئی خاندان نہیں جس نے اپنے شہدائ_ کوسپردخاک نہ کیا ہو۔ اسرائیل نے اپنا غاصبانہ قبضہ جمانے کیلئے سات دہائیاں قبل فلسطین کوتختہ مشق بناناشروع کیا تھا،اس دن سے اب تک روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی جام شہادت نوش کررہے ہیںجبکہ نام نہاد اقوام متحدہ خاموش تماشائی بناہوا ہے۔ اسرائیلی نے بدترین بربریت کے زور پر فلسطین کوکھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی انسانیت جبکہ اسرائیلی بربریت کے علمبردار اورمدمقابل ہیں۔اسرائیل کوئی ریاست نہیں بلکہ فسطائیت کے حامی عناصر کاایک قبضہ گروپ ہے، ہرکوئی جانتا ہے کون کس طرح نہتے فلسطینیوں کے سینوں میں گولیاں اتارتا اوران کی سرزمین ہتھیاتارہا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو انسانو ں کے حقوق اورانسانیت کوروندنے کااختیارکس نے دیا ہے۔آزادی کاخواب دیکھنا اوراسے شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے جہدمسلسل کرنا نہتے فلسطینیوں اورمعتوب کشمیریوں کاواحدگناہ ہے، دنیا بھر کے باضمیر انسان فلسطین میں جاری کشت وخون پر رنجیدہ ،سوگواراورسراپااحتجاج ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کو بروقت اوردرست فیصلہ کرناہوگا ،اسلام کی بقائ_ کیلئے مسجداقصیٰ کی بازیابی اورفلسطینیوں کی آزادی ناگزیر ہے۔جواللہ ربّ العزت کی گرفت سے ڈرتے ہیں ا نہیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں ڈراسکتی۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کاجذبہ جہاد اورشوق شہادت قابل رشک ہے ، وہ اپنے پیاروں کی شہادتوں پربھی ایک دوسرے کومبارکباد پیش کررہے ہیں۔