سموگ کی روک تھام ، آلودگی پھیلانے والی گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں بند کرنے کا فیصلہ 

      سموگ کی روک تھام ، آلودگی پھیلانے والی گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں بند کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(نےوز رپورٹر) وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو فوری بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیلڈ سٹاف کو متحرک رہنے اور سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ آلودگی پیدا کرنے والی ٹرانسپورٹ سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اور انہیں فوری بند کیا جائے۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ آلودگی و سموگ کا باعث بننے والی ٹرانسپورٹ کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے گذشتہ 2 ماہ میں 8,834 گاڑیوں اور موٹر بائیکس کے خلاف ایکشن لیا اور 511 1,وہیکلز بند کی گئیں۔ جبکہ فٹنس سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے والی 4,682 گاڑیوں کے خلاف بھی مو_¿ثر ایکشن لیا گیا۔ ابراہیم مراد نے مزید کہا کہ لوگوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنا ہوگی اور دھواں چھوڑنے والی اپنی اپنی وہیکل کو ازخود ٹھیک کرنا ہوگا، وگرنہ حکومت کے پاس گاڑیاں و موٹرسائیکلیں بند کرنے اور بھاری جرمانے عائد کرنے کا اختیار موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری سموگ قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب برتیں اور ماحول کو محفوظ رکھنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کیلئے آگاہی بھی پیدا کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگی ٹرانسپورٹ کے خلاف تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔